Friday, March 23, 2018

طلاق اور حلالہ کا ثبوت قرآن سے

*طلاق اور حلالہ کا ثبوت قرآن سے*

⭕ آج کا سوال نمبر ١٣۰۴ ⭕

کچھ لوگ کہتے ہيں کہ. ۳ طلاق اور حلالہ کا ثبوت قرآن سے نہیں ہے کیا یہ بات صحیح ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

یہ بات بالکل غلط ہے جو ایسا کہتے ہيں وہ عالم نہیں ہوتے بلکہ شریعت سے ناواقف ہوتے ہیں
طلاق اور حلالہ کا ثبوت قرآن سے ہے.... حسب ذیل آیات میں ملاحظہ کیجیے

📗 سورۂ بقرہ آیت نمبر ۲۲۹

میں اللہ تعالی فرماتے ہیں
… الطلاق مرتان فامساک بمعروف او تسریح باحسان……
ترجمہ مع مطلب

طلاق دو مرتبہ کی ہے (دو مرتبہ طلاق دینے کے بعد دو اختیار ہیں) چاہے تو رجوع کر لیں اور بیوی کو قاعدے کے مطابق رکھلے اور چاہے (رجوع نہ کرے اور عدت پوری ہونے دے اور اس طرح) اچھے طریقے سے اسکو چھوڑ دے...........

پھر آگے چار سطر کے بعد مزید تفصیل ہے....

..... فان طلقھا فلا تحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ فان طلقھا فلا جناح علیھما ان یتراجعا ان ظنا ان یقیما حدود اللہ.....
ترجمہ مع مطلب

¤ پھر اگر (دو طلاق کے بعد) بیوی کو (تیسری) طلاق بھی دی ہو تو پھر وہ عورت (تیسری طلاق کے بعد) اس شخص کے لئے حلال (بیوی) نہیں رہیگی جب تک وہ اس (شوہر) کے سوا کسی دوسرے شخص سے (عدت کے بعد) نکاح نہ کرلے (اور جب تک صحبت ہم بستری سے حقوق زوجیت ادا نہ کرلے) پھر اگر طلاق دے دوسرا شوہر (اور اسکی عدت گذر جائے) تو ان دونوں پر اس میں کوئ گناہ نہیں کہ آپس میں ایک دوسرے سے نکاح کر کے پھر مل جائے بشرطیکہ دونوں کو اپنے اپنے اوپر بھروسہ ہو کہ آئندہ اللہ کے قانون کو قائم رکھینگے

📘 معارف القرآن ۱/۵۵۴

📘 ترجمہ حکیم الامت رحمت اللہ علیہ

نوٹ....اوپر کی آیت مطلق ہے چاہے یہ تین طلاق ایک ساتھ دی ہو یا الگ الگ آیت دونوں قسم کی طلاق کو شامل ہے۔
تین طلاق ایک ساتھ دی جائےتو نہیں ہوتی ایسی بات اس آیت سے ثابت نہیں ہوتی
📘 آسان تفسیر صفحہ ۸۹ سے مستفاد حضرت مولانا خالد سیف اللہ. رحمانی د۔ب

قرآن کے مسائل والی آیات کو اچھی طرح سمجھنے کے لیے صرف ترجمہ کافی نہیں ہے بلکہ حدیث شریف کی روشنی میں اس کا صحیح مطلب سمجھا جاتا ہے لہذا کل انشاءاللہ اس سے متعلق طلاق کی حدیثیں پیش کی جائیگی

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن  حنفی چشتی،

🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند

📲💻
http://www.aajkasawal.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

Telegram channel :
Https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...