طلاق نہ واقع ہونے کی صورتیں
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۸۷ ⭕
طلاق کون کون سی صورتوں میں واقع نہیں ہوتی؟؟؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
۱..... نیند کی حالت میں واقع نہیں ہوتی
۲..... تجھے طلاق دیدونگا بولنے کی صورت میں واقع نہیں ہوتی
۳..... میں تجھے طلاق دینا چاہتا ہوں... کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
۴..... میرا طلاق کا ارادہ ہے.. کہنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
۵..... دل ہی دل میں طلاق دے زبان سے کچھ نہ کہے.. اس سے طلاق واقع نہیں ہوتی
۶..... طلاق دیدینے کا خیال آنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
۷..... تجھے طلاق چاہیے؟
اس طرح سوال کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوتی
📚 شامی... عالمگیری... وغیرہ کتب فقہ کے کتاب الطلاق سے ماخوذ
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment