*روزہ ٹوٹنے کے بعد کیا کرے*
⭕ آج کا سول نمبر ۱۳۶۴⭕
کسی کا روزہ ٹوٹ جاۓ مثلا
دوران روزہ کسی
عورت کو حیض آگیا
یا
عورت حیض سے پاک ہوگئ
تو باقی دن کھانا پینا کیا حکم رکھتا ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
حیض آنے یا کسی اور وجہ سے روزہ ٹوٹ جاۓ تو باقی دن علانیہ کھانے پینے سے احتراز کرنا چاہیے تنہائی میں کھا پی لے
البتہ اگر کوئی عورت حیض یا نفاس سے دوران روزہ پاک ہو جائے تو واجب ہے کہ وہ باقی دن روزہ داروں کی طرح بغیر کھاۓ پئے گذارے
📗 مسائل روزہ ۸۵
بحوالہ
📒 بہشتی زیور ۳/۲۳
📘 فتاوی رحیمیہ ۷/۳۹۳
📗 احسن الفتاوی ۴/۳۳۸
واللہ اعلم
✏عمران اسماعیل میمن سورت گجرات
No comments:
Post a Comment