*زکوة میں نقد کی جگہ دوسری کوئی چیز دینے کا حکم*
⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۴۷⭕
کیا پیسے کے بجائے کوئی چیز بھی زکوۃ میں دے سکتے ہے یہ پیسے ہی دینا چاہیے؟ مثلاََ جس آدمی کی جس چیز کی تجارت ہو کپڑا عطر کھانے پینے کی چیز وغیرہ بھی زکوٰۃ میں دے سکتے ہیں؟؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
ہاں، زکوۃ میں پیسے نقد ہی دینا ضروری نہیں سوال میں ذکر کی گئی چیز وغیرہ کی بازاری قیمت لگا کر اسے مالک بنا کر دے دینے سے بھی زکوۃ ادا ہو جائے گی،
البتہ نقد پیسے دینا بہتر ہے کے غریب آدمی کی جو بھی ضرورت ہوگی وہ پیسوں سے آسانی سے پوری ہو جائگی،،
📘 *مسائل زکوۃ صفہ ۲۰۴ سے ملحوظ*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment