*صبح صادق کے وقت حیض سے پاک ہونے والی عورت کا روزہ*
⭕آج کا سوال نمبر ۱۳۷۰⭕
اگر کوئی عورت صبح صادق سے پہلے حیض سے پاک ہوئی یعنی اس کا خون بند ہو گیا تو اس کو اس دن کا روزہ رکھنا پڑے گا؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
اس میں درجہ ذیل تفصیل ہے،
ا، اگر دس دن مکمل حیض میں رہ کر پاک ہوئی ہے تو اب اُسے صبح صادق سے پہلے غسل کا موقع اور وقت ملا ہو یا نہ ملا بہر حال اس دن کا روزہ رکھےگی،
ب، اگر دس دن سے کم میں پاک ہوئی ہے، تو دیکھا جائے گا کہ صبح صادق سے پہلے پہلے وہ غسل کر کے پاک ہو سکتی ہے یا نہیں، اگر اتنا وقت ہے کہ پاک ہو سکے(اگرچہ غسل عملا نہ کرے) تو اس پر اس دن کا روزہ رکھنا ضروری ہوگا، اور اگر اتنا وقت نہیں کہ غسل کر سکے مثلاََ عین−بالکل صبح صادق کے وقت پاک ہوئی ہے تو اب اس پر اس دن کا روزہ رکھنا درست نہیں بلکہ بعد میں قضاء کرنی ہوگی،
*📗کتاب المسائل ٢/۱۴۹ بحوالہ*
*📘عالمگیری ۱/۲۰۷*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment