Friday, May 25, 2018

فدیہ کون دے

*فدیہ کون دے*

⭕آج کا سوال نمبر ١۳۶۸⭕

کیا ایسا بھی کیا جا سکتا ہے کے جتنے روزے رکھے جائیں ہم رکھ لیں، اور باقی کا فدیہ دی دے؟ یا سبکا فدیہ ہی دینا ہوگا یا سب ہی روزے رکھنے ہونگے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

الف، رمضان کے جتنے روزے بھی شرعی عذر کے وجہ سے چھوٹ جائے، ان سب کی قضاء رکھنا لازمی ہے،

ب، فدیہ صرف وہی شخص دے سکتا ہے جس کی صحت اس قابل نہیں کے وہ روزہ رکھ سکے، اور آئندہ بھی امید نہیں کہ وہ صحت مند ہوکر روزہ رکھنے کے قابل ہو سکے گا، صرف ایسا شخص ہی فرض روزے کا فدیہ دے سکتا ہے،

ت، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کچھ روزے کی قضاء اور کچھ روزے کا فدیہ دے دیا جائے،

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...