وہ عذر جسکی وجہ سے روزہ توڑ دینا جائز ہے
⭕ آج کا سوال نم بر ۱۳۵۶⭕
وہ کون کون سے اعذار ہیں جنکی وجہ سے روزہ توڑ دینا جائز ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
الف... اچانک ایسا بیمار ہو جائے کہ روزہ نہ توڑیگا تو جان خطرے میں پڑ جائیگی یا بیماری بڑھ جائیگی
با... کھانا پکانے کی وجہ سے شدید پیاس لگی اور اتنی بیتابی ہوئ کے جان کا خوف ہو گیا
جیم... حاملہ عورت کو کوئ ایسی بات پیش آجاۓ کے جس سے اسکی اپنی یا بچے کی جان کو خطرہ ہو
ان صورتوں میں روزہ توڑ دینا بہتر ہے لیکن اگر کسی نے قصدا کوئ ایسا کام کیا جس سے روزہ توڑنے جیسی حالت ہو جائے تو وہ خود گنہگار ہوگا
📗 مسائل روزہ ۱۷۷
بحوالہ
📒 بہشتی زیور ۳/۱۷
واللہ اعلم
✏عمران اسماعیل میمن سورت گجرات ہند
No comments:
Post a Comment