*کرائے پر دیے مکان پر زکوۃ*
⭕ آج کا سوال بمبر ١۳۴۸⭕
ایک شخص کے پاس اپنے رہنے کے علاوہ بہت سے مکان ہیں، اور ان مکانوں کو کرائے پر دینے کے لیے خریدا ہے تاکہ اس کا روپیہ بھی محفوظ رہے تو ایسے مکانات کی قیمت پر زکوۃ فرض ہوگی یا نہیں؟؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
سورۃ مسئولہ میں زکات فرض نہ ہوگی، کرائے کے وہ مکانات چاہے کتنی ہی قیمت کے ہو کیونکہ اس کو کرایہ پر دینے کی نیت سے خریدا ہے،، البتہ ان کے کرائے سے حاصل شدہ رقم نصاب کے بقدر یا اس سے زیادہ جمع ہو اور سال بھی گزر جائے یا دوسرے مال کا سال پورا ہو رہا ہو تو ان رقم کا بھی اس کے ساتھ حساب کیا جائگا، اس طرح اس کی زکوۃ دینا سال پورا ہونے سے پہلے بھی زکوۃ نکالنا ضروری ہو جائگا،،
*📘 آپکےمسائل اور انکاحل، جلد ُ۱۱۹−۶*
*📗 فقہ العبادات صفہ ۲۸۱*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
No comments:
Post a Comment