Thursday, May 3, 2018

قرض کو زکوۃ میں لکھ لینا

*قرض کو زکوۃ میں لکھ لینا*

⭕آج کا سوال نمبر ١٣۴۵⭕

ایک مسلمان بھائی کی پاس میرا قرضہ باقی ہے، وہ حالات میں آجانے کی وجہ سے دے نہیں سکتا ہے، وہ زکوۃ کا مستحق ہے، تو کیا میں وہ قرضہ اس سے نہ مانگوں، اور اسے زکوۃ میں شمار کر سکتا ہوں؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

صورت مسئولہ میں زکوٰۃ ادا نہیں ہوگی، کیوں کی زکوۃ کی ادائیگی کے لئے مالک بنانا ضروری ہے، وہ یہاں نہیں پایا گیا،،،،  البتہ زکوۃ بھی ادا ہوجائے اس کا طریقہ یہ ہے کے مستحق زکوۃ مقروض کو واپس دینے کی شرط کیے بغیر روپیوں کا قبضہ دیگر مالک بنایا جائے،، پھر اس سے درخواست کی جائے کہ یہ رقم مجھے میرے قرضے میں چکا دو، اگر وہ پوری یا جتنی رقم دے دیتا ہیں، اتنے کا *قرضہ* ادا ہو جائگا،،

📘مسائل زکوۃ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...