Wednesday, May 23, 2018

استنجا کرنے سے روزہ ٹوٹنے کی صورت اور اسکا حکم

*استنجا کرنے سے روزہ ٹوٹنے کی صورت اور اسکا حکم*
*بواسیر پر دوا لگانا‍*

⭕ آج کا سوال نمبر۱۳۶۶ ⭕

الف..... کیا بڑا استنجا کرتے وقت اگر سانس نہ روکے رکھے تو پانی پاخانہ کے مقام سے معدہ میں پہنچ جاتا ہے؟
با.... بواسیر پر دوا لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
پاخانہ کے مقام سے معدہ میں پانی بغیر پہنچانے کی کوشش کے نہیں پہنچتا ہے کیونکہ حقنہ یعنی وہ جگہ جہاں سے انجیکشن کے ذریعے دوائ وغیرہ پہنچائ جاتی ہے وہ ذرا اندر اوجڑی سے ملی ہوئی ہوتی ہے وہاں پانی پانی پہنچے تو روزہ ٹوٹتا ہے
اگر کسی کو کانچ یعنی پیچھے کے حصے سے گول سرخ حصہ نکل آیا ہو اس کے بارے میں طحطاوی میں مسئلہ لکھا ہے کہ پاخانہ کی جگہ سے زائد پانی جھڑ جائے پھر وہاں پر پانی کی تری لگی ہوتی ہے اسکو کپڑے سے خشک کرنا واجب نہیں ہے وہ کانچ جس پر معمولی تری ہو اندر چلے جاۓ تو روزہ نہیں ٹوٹیگا
اس سے معلوم ہوا کہ استنجا کرنے کے بعد جو تری سوراخ پر لگی ہوتی ہے اس کے اندر چلے جانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹتا
لہذا سانس روکنے وغیرہ کا تکلف کرنا فضول ہے

📗 فتاوی قاسمیہ ۱۱/۵۰۲
بحوالہ
📒 فتاوی رشیدیہ قدیم ۴۵۹  اور جدید ۴۴۵
طحطاوی جدید ۶۷۶ اور جدید ۳۸۰
➖➖➖
یہی حکم بواسیر کا ہے اسکے باہر کے نشان پر دوائ ہاتھ سے لگائ جائے کسی چیز کے ذریعے اندر نہ لگائ جائے تو روزہ فاسد نہیں ہوگا

📘 فتاوی دارالعوام دیوبند ۶/۴۱۱
📒 مسائل رمضان و احکام صدقہ ۹۶

واللہ اعلم

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...