Tuesday, May 8, 2018

غیر شرعی چہرہ رکھنے والے کی تراویح و امامت

*غیر شرعی چہرہ رکھنے والے کی تراویح و امامت*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۵۱⭕

ایک شخص داڑھی مونڈاتا ہے اس نے سچے دل سے توبہ کرلی ہے اور آئندہ رکھنے کا پکا ارادہ کرلیا ہے مگر ابھی ایک مشت داڑھی نہیں ہوئی ہے اور اگانا یا لمبی کرنا اس کے اختیار کی میں نہیں ہے تو کیا ایسے شخص کے پیچھے فرض نماز اور تراویح مکروہ ہوگی،؟ اسی طرح جو امام داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے پہلے کٹانا نہیں چھوڑتے ایسے امام کے پیچھے فرض نماز اور تراویح کا کیا حکم ہے تفصیلی جواب عنایات کرے؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

فقیہ العصر مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہے توبہ کے باوجود ایسے شخص کی امامت دو وجہ سے مکروہ ہے،
ا، ایک یہ کے اس پر ابھی تک اصلاح کا اثر ظاہر نہیں ہوا ہے اور یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکتا کے آئندہ اس کبیرہ گناہ سے بچنے کا اہتمام کریگا یا نہیں،

ب، دوسری وجہ یہ ہے کے جن لوگوں کو توبہ کا علم نہیں ان کو یہ غلط فہمی ہوگی اور یہی سمجھے گے کہ فاسق نماز پڑھا رہا ہے(اس جہالت کے دور میں داڑھی کاٹنے والے کی امامت جائز ہے ایسی غلط فہمی پھیلنے کا بھی اندیشہ ہے)

📘احسن الفتاوی ۳/۲۶۲

فقیہ النفس مفتی کفایت اللہ رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہے اگر دوسرا اس سے بہتر امام مل سکتا ہے تو اسے−غیرشرعی دارھی والے  کو امام نہ بنایا جائے،

📗کفایت المفتی ٣/۸۷

ایسا امام سخت گنہگار ہے اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے اور وہ واجب الاہانۃ ہے اسکو امام بنانے میں اس کی تعظیم ہے اس لیے اس کو امام بنانا جائز ہی نہیں،

📙امداد المفتین ۱/۲۶۱ بحوالہ شامی ۱/۲۷۶

اگر کوئی ایسا شخص زبردستی امام بن گیا یا ٹرسٹیوں نے بنا دیا اور ہٹانے پر قدرت نہ ہو تو کسی دوسری مسجد میں نیک صالح امام تلاش کرے اگر نہ ملے تو جماعت نہ چھوڑیں بلکہ اس فاسق کے پیچھے ہی نماز پڑھ لے اس کا عذاب اور وبال مسجد کے منتظمین ذمہداروں پر ہوگا،

📕 احسن الفتاوی ٣/۲۶

اس کو امام بنانا مکروہ ہے البتہ اگر وہ خود امام بن کر نماز پڑھا وے تو نماز ہو جائگی، اگرچہ وہ ثواب نہ ملے جو متقی امام کے پیچھے پڑھنے سے ملتا ہے،

📔فتاوی محمودیہ ۷/۴۳

اسی طرح اگر سب مقتدی داڑھی مونڈے ہو تو داڑھی منڈانے والا امام بن جائے،

📓کفایت المفتی ٣/۵۷

📚 مسائل امامت ۵۸ سے ۶۰ کا خلاصہ

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...