Tuesday, May 15, 2018

سورہ قدر کا وظیفہ

*سورہ قدر کا وظیفہ*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۵۸⭕

رمضان کی چاند رات کو مغرب کی نماز کے بعد ٢۱ مرتبہ سورہ (إِنَّا أَنزَلْنَاهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْر) پڑھو

پورے سال رزق آپکے پیچھے اس طرح سے دوڑے گا، جیسے پانی نصیب کی طرف دوڑتا ہے، (انشاء الله)
کیا یہ فضیلت صحیح ہے یہ وظیفہ پڑھ سکتے ہے?
🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ایسی چیزیں عملیات کے قبیل سے ہوتی ہیں، بعض حضرات کا تجربہ ہوتا ہے، قرآن مجید کی تاثیر سے انکار نہیں کرسکتے ہے یہ فضیلت حدیث سے ثابت نہیں ۔کوئی پڑھنا چاہے تو بطور وظیفہ پڑھ سکتے ہیں، عملیات جتنے یقین کے ساتھ کرتے ہے اتنی تاثیر بڑھ جاتی ہے، اس لئے اس کے فائدے کو بڑھاچڑھا کر بیان کیا جاتا ہے یہاں بھی ایسا ہی ہوا ہے، اصل روزی کی برکت اور وسعت کے لئے وہی اعمال ہیں جو قرآن اور حدیث سے ثابت ہے مثلاً،،  تقویٰ یعنی تمام گناہوں سے بچنا، پانچ وقت کی نماز کا اہتمام، ماں باپ اور رشتہ داروں کے ساتھ جوڑ اور اچھا سلوک، صدقہ، حج عمرہ، استغفار کی کثرت وغیرہ، اعمال کا اہتمام اس سے بھی بہتر ہے، اور روزی کی برکت میں ان. کی فضیلت ثابت ہے

*📘 رزق کی کنجیوں سے ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...