Thursday, September 27, 2018

لواطت homosexuality (ہم جنس پرستی کے نقصانات؟

*لواطت homosexuality (ہم جنس پرستی کے نقصانات؟)*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۹۵⭕

ہومو سیکس سرکاری قانون کے اعتبار سے جائز قرار دیا ہے اس میں ہوسٹل کے بچے اور جن کی شادی دیر سے ہوتی ہے یا جو لوگ بیوی سے دور رہتے ہیں وہ لوگ کافی تعداد میں اس مرض میں مبتلا ہیں اس کے کیا کیا نقصانات ہیں وہ بتائیں تاکہ اس کی برائی و نفرت دل میں بیٹھ جائے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ہومو سیکس کے بے شمار نقصانات ہے جس کے لکھنے کے لیے کافی صفحات چاہیے نا اتنا لکھنے کا وقت نہ لوگوں کے پاس کام کی چیزیں پڑھنے کا وقت پھر بھی حیاء اور پاکدامنی کتاب سے ان کے نقصانات کا خلاصہ لکھ دیتا ہوں تفصیل کیلئے اصل کتاب کا مطالعہ کریں،

۱، *عورت سے نفرت*

  اس کی فطرت بدل جاتی ہے بیوی کے بجائے مردوں میں اس کو لذت محسوس ہوتی ہے لواطت کی کثرت کی وجہ سے بیوی کے قابل نہیں رہتا اس کی بیوی کی زندگی خراب ہو جاتی ہے،

*۲، نسل کشی کا گناہ*

ہم جنس پرست اپنی منی کو ایسے جگہ ضائع کرتا ہے جہاں سے بچہ پیدا ہونا ممکن نہیں،

*۳، جنسی تسکین سے محروم*

اللہ تعالی نے مرد کی خواہش پورا کرنے کے لئے عورت کو بنایا ہے عورت سے ایک بار جائز طریقے سے صحبت کرنے میں جو اطمینان ملتا ہے وہ مرد کے ساتھ کئی بار شہوت پوری کرنے سے بھی نہیں ملتا بلکہ پیاس باقی ہی رہتی ہے،

*۴، اعصاب کی کمزوری*

جسم کمزور ہو جاتا ہے، طاقت ختم ھو جاتی ہے، خون کی کمی ہو جاتی ہے تھکاوٹ ختم نہیں ہوتی،

*یادداشت کمزور*

جنس پرست کی یادداشت بہت ہی کمزور ہو جاتی ہے پہلے تو کچھ یاد نہیں رہتا اگر کر بھی لیا تو لکھتے یا بولتے وقت بھول جاتا ہے،

*باقی کل کے سوال میں* ۔۔۔۔۔۔
*انشاءالله*

📕 حیاء اور پاک دامنی صفہ ۲۵۸ سے ۲۶۰ کا خلاصہ

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*

🗒 کلینڈر 🗒

🌙 ۱۴۔۔۔۔۔۔۔محرم الحرام

🌴 ۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔ھجری

📲💻
http://aajkasawal.page.tl

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...