*دس محرم کو شادی کرنا کیسا ہے؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۸۴⭕
محرم کے مہینے میں شادی کرنا یا بچوں کی ختنہ کرنا کیسا ہے؟ بعض لوگ اس پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس مہینے میں کربلا کا واقعہ پیش آیا حضور کا خاندان ذبح کر دیا گیا اور تمہیں شادی کی پڑی ہوئی ہے؟
کیا اس مہینے میں شادی کرنا جائز نہیں ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
جائز ہے شریعت میں اس کی ممانعت کی کوئی دلیل نہیں، باقی واقعہ شہادت کا غم وہ ایسی چیز جو اسی دن ہوا کرے، جس کو اس واقعے کا غم ہو وہ ہمیشہ غم رکھتا ہے، اور شریعت میں کسی کے انتقال پر تین دن سے زائد سوگ منانا جائز نہیں رکھا گیا، صرف بیوی اپنے شوہر کے انتقال پر چار مہینے دس دن عدت میں سوگ منا سکتی ہے،
لہذا شادی اور ولیمہ اس دن میں اور تمام عشرہ محرم میں بلاشبہ جائز ہے،
📘امداد المفتین جلد ۱ صفہ ۹۶
واللہ اعلم بالصواب
✍🏻 مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی چشتی
🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
🗒 کلینڈر 🗒
🌙 ۴۔۔۔۔۔۔۔۔۔محرم الحرام
🌴 ۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
Ye deoband ke molana h kya .
ReplyDeleteOr hadees bhi deoband ki kitabo se li gai h kya .
Please wajjahat farmaiye.