Sunday, September 16, 2018

محرم کا شربت

محرم کا شربت

⭕ آج کا سوال نمبر 1486 ⭕

محرم کے دنوں میں جو لوگ شربت کی سبیلیں لگاتے ہیں وہ جائز ہے یا نہیں؟
اس میں چندہ دینا جائز ہے یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
شربت و پانی کی سبیلیں لگانے اور پلانے کی ان ایام میں پابندی غیر ثابت ہے
عجیب بات تو یہ ہے کہ سردی کا موسم ہو تب بھی شربت ہی پلاتے ہیں...
نیز
ایسے محلوں میں اور سڑکوں پر سبیلیں لگاتے ہیں جہاں ہر کسی کے پاس پانی کا بھر پور انتظام خود ہی موجود ہے
ان چیزوں سے کیا فائدہ؟؟؟؟؟

ایک غلط عقیدے کا بھی اس میں دخل ہے وہ یہ ہے کہ حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ پیاسے شہید کۓ گۓ تھے لہذا یہ شربت اور پانی ان تک پہنچتا ہے انکی پیاس بچھاتا ہے اس عقیدے کی بھی اصلاح ضروری ہے نہ یہ شربت وہاں پہنچتا ہے نہ انکو اس کی ضرورت ہے
یقینا اللہ نے ان اعلی مرتبت حضرات کو جنت میں اپنی طرف سے بڑی بڑی نعمتیں عطا کر رکھی ہیں

📚 فتاوی محمودیہ ڈابھیل ۲۰/۲۷۸

واللہ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...