*شادی کی سالگرہ منانا*
⭕ آج کا سوال یہ ۱۲۴۸ ⭕
شادی کی سالگرہ منانا کیسا ہے؟
اس دن بیوی کو سیر و تفریح کے لئے لے جانا ایک دوسرے کو ھدایا دینا یہ سب کیسا ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
سیر و تفریح اور کھانا کھلانا اور ھدایا دینا ایک دوسرے کو یہ سارے جائز ہے
لیکن مسلمانوں میں یہ سالگرہ مانانے کی رسم گمراہ مذاہب والوں کی مشابہت ہے اور انکی تقلید ہے جبکہ اسلام نے چھوٹی چھوٹی چیزوں میں بھی غیروں کی مشابہت سے روکا ہے
پس اس چیز سے بھی بچنا چاہیے
📚 اہم مسائل صفحہ ۵ اور ۲۴۳
واللہ اعلم بالصواب
🖊عمران اسماعیل میمن حنفی عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment