*۱۱ ویں کی نیاز*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۲۹
۱۱ ویں کی نیاز کی کیا حقیقت ہے؟
کیا مالدار صاحب نصاب شخص ۱۱ ویں کی نیاز کھا سکتا ہے؟
غیر مسلموں کو اس دعوت میں شریک کرنا کیسا ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
کسی بھی اسلامی مہینے کی ۱۱ ویں تاریخ کو حضرت محبوب سبحانی شیخ عبد القادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کو ثواب پہنچانے کی نیت سے جو کھانا پکایا جاتا ہے اسکو نیاز کہتے ہیں
📚 اختلاف امت اور صراط مستقیم.....
اگر وہ کھانا حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے نام کی منت کا ہے تو وہ حرام ہے کیونکہ اللہ کے سوا کسی کے نام کی منت ماننا حرام اور شرک ہے..........
اگر ایسی منت نہیں ہے بلکہ اللہ کے نام کی منت ہے تب مالدار صاحب نصاب شخص کے لئے اسکا کھانا جائز نہیں ہے
📚 شامی ۲/۱۲۸
📚 بحر ۲/۲۹۸
اگر حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کی نیت سے اللہ کے نام کی منت مانی تھی
مثلا اللہ کے نام پر کھانا پکوا کر کھلاؤونگا اور اسکا ثواب حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رحمت اللہ علیہ کو پہنچاؤونگا
تو ایسا کھانا بھی مالدار صاحب نصاب شخص نہیں کھا سکتا بلکہ یہ صدقہ کا کھانا ہے اور اسکو غریبوں کو کھلانا ضروری ہے
البتہ ایصال ثواب کے لئے اس طرح سے کوی دن متعین کرنا جسکا کوئ ثبوت قرآن و سنت سے نہ ہو یہ بدعت ہے
📚 شامی ۱
📚 فتاوی محمودیہ ۱۰/۹۸
📚 زبذة الفتاوی ۱/۲۰۶ ۲۰۷
واللہ اعلم بالصواب
🖊عمران اسماعیل میمن حنفی عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment