*زبان سے اقرار شرط ہے*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۳۰ ⭕
ایک شخص اس نیت سے گھر سے چلا کہ کسی مؤمن کے ہاتھ پر ایمان قبول کر ننگا اور راستے ہی میں اسکا انتقال ہو گیا تو وہ مؤمن سمجھا جائیگا؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
اگر اس شخص نے کسی کے سامنے اپنے مسلمان ہونے کا اقرار کیا تھا تو اس کو مسلمان سمجھا جائیگا اور اسلامی احکام جنازہ کفن دفن وغیرہ اس پر جاری ہونگے اور اگر کسی کے سامنے اقرار نہیں کیا تھا بلکہ اسکا اسلام دل ہی دل میں تھا تو اس پر دنیاوی احکام اسلام نافذ نہیں ہونگے.....
📚 آپ کے مسائل اور انکا حل ۱/۴۴
واللہ اعلم بالصواب
🖊عمران اسماعیل میمن حنفی عفی عنہ استاذ دار العلوم رامپورہ سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment