*🎁 فرینڈشپ ڈے، 🤝🏻👫منانا؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۸⭕
ہر سال، اگست کے پہلے اتوار کو فرینڈشپ ڈے (یوم دوستی) کا جشن منایا جاتا ہے. اس میں ہم ہمارے پرانے دوست کو یا جس سے نئی دوستی کرنی ہے اس کو یا جو دوست ناراض ہو اس کو راضی کرنے کے لئے اس دن گفٹ، فرینڈشپ ڈے کے کارڈ یا اس کے ہاتھ پر بیلٹ باندھ دیتے ہیں. اگر اس نے قبول کر لیا اور جواب میں اس نے بھی ان چیزوں میں سے کوئی چیز دی یا کسی طرح محبت اور دوستی کا اظہار کیا تو دوستی ہو گئی ایسا سمجھا جاتا ہے، تو فرینڈشپ ڈے اس طرح منانا اور دوستیاں کرنا اسلامی شریعت کے اعتبار سے کیسا ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
فرینڈشپ ڈے کے بارے میں تحقیق کری تو پتا چلا یے امریکی تہوار ہے جس ابتداء ۱۹۳۵ میں ہوئی تھی سوشل میڈیا کی وجہ سے اب یہ بھارت میں بھی عام ہو رہا ہے یے ان نصاریٰ کی تہذیب ہے ان کے طریقے کے طرف ہمارا ملانا اور جھکائو ہونے سے بھی ہمیں منا کیا گیا ہے اس پر جہنم کی آگ چھو جانے کی وعید سنائی گئی ہے،
*📗 سورہ ھود آیات ۱۱۳*
طریقہ اختیار کرنے کی بات تو دور اس کو پسند بھی نہیں کرنا چاہیے شریعت میں کسی بھی نیکی اور اچھے کام کے کیے اپنے طرف سے کسی دن کی تعین کرنا مناسب نہیں، دوستی کرنا یا ناراض دوست کو منانے کے لئے اس دن کا انتظار کرنے کی اور اس طرح تاخیر کرنے کی ضرورت نہیں دوست تو جب ضرورت ہو تب بنا لینا چاہیے یا جب کسی کو ہماری ضرورت ہو کسی دن کا انتظار کیے بغیر اس کا دوست بنکر اس کی مدد کرنا چاہیے، اسلام دوستی کی بنیاد ایک دوسرے کا تعاون اور بھلائی پر ہے،
کوئی دوست ناراض ہوجائے اور بات چیت بن کر دے تو تین دن سے زیادہ تعلقات توڑے رکھنا جائز نہیں، اس لئے اپنے دوست اگست مہینے کا انتظار کیے بغیر جلد سے جلد راضی کرنے کی اور اپس میں معافی تلافی کی کوشش کرنی چاہیے، اور ھدیہ دینا و لینا شریعت میں پسندیدہ ہے اس سے محبت بڑھتی ہے، لیکن اس کے لئے غیروں کے ان تکلفات اور رسم کی پابندی کرنے کی ضرورت نہیں،
اور مرد کی دوستی مرد کے ساتھ اور عورت کی دوستی عورت کے ساتھ ہونی چاہئے لیکن اس دن میں لوگ اس شرعی اصول کو توڑ کر غیر محرم سے دوستی موج، مستی اور خواہش پوری کرنے کے لئے کرتے ہیں جو زنا تک پہنچنے کا دروازہ ہے لہذا ایسی دوستی حرام ہے اور غیر محرم سے دوستی کرنا نہ ہو تو بھی اس دن کو منانا منع ہے اس دن میں دوستی کرنے سے بچنا چاہیے،
امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں:- کہ جس شخص کے ساتھ دوستی کرنی ہو اس میں پانچ خوبیاں ہونی چاہیے
۱، عقلمند ہو،
۲،اچھے اخلاق والا ہو،
۳، فاسق (یعنی کھلم کھلا گناہ کرنے والا نہ ہو)
۴، بدعتی، کفر کے کام کرنے والا نہ ہو
۵، دنیا کمانے پر حریص نہ ہو،
*حضرت زین العابدین رحمۃ اللہ علیہ کی وصیت میں مزید تین صفات کا اضافہ ہے،*
۶، بخیل نہ ہو،
۷، جھوٹا نہ ہو،
۸، رشتہ توڑنے والا نہ ہو،
*📙 فضائل صدقات ۱/۱۳۷*
واللہ اعلم بالصواب
✅ تصدیق مفتی جنید صاحب پالنپوری کلابہ ممبئی
✅ مفتی فرید صاحب کاوی جمبوسر
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۲۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲💻💻
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment