*🐃🐑🐐 کن جانوروں کی قربانی جائز 🐫🐪؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۴۳ ⭕
جانوروں کی ایسی کون کون سی خامیاں ہیں جن کے باوجود انکی قربانی جائز ہوتی ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
*اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں👇*
۱... جسکا سینگ ٹوٹ گیا ہو لیکن جڑ سے نہ اکھڑا ہو،
۲... ایسا خصی یا بوڑھا جانور جو جماع نہ کر سکتا ہو،
۳... ایسی مادہ جو بڑھاپے کی وجہ سے بچہ نہ دے سکتی ہو،
۴... بچے والی مادہ،
۵... ایسی مادہ جسکے آنچل کسی بیماری یا عیب کے بغیر سوکھ گئے ہو ( اگر بیماری کی وجہ سے ہو تو قربانی جائز نہیں)
۶.. کھانسی کی بیماری والا جانور،
۷... ایسا جانور جسکو داغ دیا گیا ہو،
۸... ایسا کانا جسکا کانا پن بالکل پتہ نہ چلتا ہو،
۹... ایسا لنگڑا جو زمین پر پیر کے سہارے سے چل سکتا ہو،
۱۰... ایسا بیمار جسکی بیماری ظاہر نہ ہو،
۱۱... ایسا جانور جسکا کوئی عضو ایک تہائی یا اس سے کم کم کٹا ہو،
۱۲... جسکے سامنے کے پہچان کے دانت نہ ہو بشرطیکہ اسکی عمر قربانی کی مکمل ہو
۱۳... ایسا پاگل جانور جو گھاس چارہ کھا سکتا ہو،
۱۴... ایسا کھجلی والا جانور جو تندرست و موٹا ہو،
۱۵... ایسا جانور جسکا کان چیرا ہوا ہو یعنی لمبائی میں چیرا ہوا ہو چاہے پورا ہی چرا ہو یا چوڑائی میں ایک تہائی سے کم ہو،
۱۶... دونوں کانوں میں تھوڑا تھوڑا کٹا ہو لیکن دونوں کو جمع کریں تو ایک کان کے ایک تہائی سے کم ہو،
۱۷... رسولی والا جانور،
*📗 فتاوی رحیمیہ ۳/۳۸۲*
*📙 مسائل قربانی رفعت*
⬆ درج مذکورہ بالا جانوروں کی قربانی جائز تو ہے لیکن مکروہ تنزیہی ہے، (یعنی بہتر ہے کہ انکی قربانی نہ کرے مستحب یہ ہے کہ قربانی کاجانور ہر طرح سے تندرست ہو ہر عیب سے پاک ہو )
📗 خلاصة الفتاوی
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۷۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲🖥🖥
Roman Urdu me masail dekhne ke liye zarur dekhiye
http://aajkasawal.page.tl
🔮Telegram channel:🔮
https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment