*قربانی کس پر واجب؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۴⭕
قربانی کس کس پر واجب ہے پورا مسئلہ تفصیل سے بتانے کی گزارش؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا ومسلما
ہر وہ شخص جو ایام قربانی میں مسلمان, عاقل, بالغ, مقیم ہو اور اسکے پاس قربانی کے دنوں میں یعنی ۱۰ ذوالحجہ سے ۱۲ ذوالحجہ کے غروب آفتاب تک، ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی قیمت موجود ہو، (یعنی مثلا آج ۱۸ ذی القاعدہ ۱۴۳۹ ہجری کو ہندوستانی روپیہ کے حساب سے گجرات میں۲۵۳۵۰ روپے یا کوئ بھی مال جو قرض اور ضروریات زندگی سے زائد کا مالک ہو یا ہو جائے، اس پر قربانی واجب ہو جائیگی،،
*📗 کتاب المسائل ۲/۳۰۰ سے ماخوذ*
*نوٹ:-*
۱، قربانی کے نصاب پر سال گزرنا ضروری نہیں،
۲، قربانی واجب کرنے کے نصاب میں تین جوڑی سے زائد کپڑوں کو، دو جوڑی سے زائد جوتے چپل کو، شوکیس اور اسکی زینت کے تمام سامان کو، ٹی وی زائد پلاٹ, فلیٹس وغیرہ جو بیچنے کی اور استعمال کی چیزیں نہیں ان کی قیمت بھی شمار کی جائے گی،،
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۱۸۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲🖥🖥
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel: 🔮
https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment