Tuesday, August 14, 2018

جھنڈے کو سلامی دینا

🇮🇳*جھنڈے کو سلامی دینا*🇮🇳

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۴۸ ⭕

۱۵ اگست اور ۲۶ جنوری کو جھنڈا بلند کیا جاتا ہے اس موقع پر شرکت کرنے والے بھی ہاتھوں کو اٹھا کر اسکو سلامی پیش کرتے ہیں اور کچھ تو جھنڈے کے آگے قدرے جھکتے بھی ہے اس کا شرعی حکم کیا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
جھنڈا لہرانا اور سلامی دینا درست ہے ایک سیاسی اور فوجی عمل ہے اھل علم حضرات نے اسکو جائز لکھا ہے
البتہ اس موقع پر ایسا کوئی عمل کرنا جس سے جھنڈے کی کوئ ایسی تعظیم ہوتی ہو جو عبادت کے قبیل سے ہو یا تشبہ بالکفار کے قبیل سے ہو مثلا ہاتھوں کو جوڑنا یا اسکے آگے جھکنا یہ جائز نہیں ہے اسلامی شریعت کے مطابق کسی بھی مخلوق کے ساتھ اس طرح کی تعظیم کا برتاؤ درست نہیں ہے

حضرت مفتی کفایت اللہ رحمت اللہ علیہ لکھتے ہیں
... جھنڈے کو سلامی دے سکتے ہیں اسلامی حکومتوں میں بھی یہ ہوتا ہے...
اس میں تعظیم کا شبہ ہو تو اسکو دور کیا جا سکتا ہے مثلا سینا تان کر سلامی دے
,,,,, اسکو مطلقا مشرکانہ عمل قرار دینا درست نہیں ہے

📗 کتاب الفتاوی ۱/۲۸۱
📙 فتاوی رحیمیہ کراچی ۱۰/۱۸۰

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...