*راکھی بیچنا، قربانی کی فضیلت؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۶⭕
ا، راکھی بیچنا کیسا ہے؟
ب، قربانی کرنے کی کیا فضیلت ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
راکھی بیچنا گویا کافروں کی مذہبی رسم میں تعاون کرنا ہے اس سے بچنا ہی چاہیے،
*📘 فتاوٰی رحیمیہ ۹/۲۰۶*
ب، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ذی الحجہ کی ۱۰ تاریخ یعنی عید الاضحیٰ کے دن بندے کا کوئی عمل اللہ تعالیٰ کو قربانی سے محبوب نہیں ہے اور قربانی کا جانور قیامت کے دن اپنے سینگوں بالوں و کھروں کے ساتھ زندہ ہو کر آئے گا اور قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی رضا و مقبولیت کے مقام پر پہنچ جاتا ہے، پس اے خدا کے بندوں دل کی پوری خوشی سے قربانی کیا کرو،
دوسری روایت میں ہے کہ قربانی کے جانور کے ہر بال کے بدلہ میں ایک نیکی ملے گی، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ اون کی بھی یہی فضیلت ہے؟ (اور باریک ہونے کی وجہ سے بہت ہوتا ہے ) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں ہر اون کے بال کے بدلہ میں بھی ایک نیکی ہے، *مفہوم حدیثِ مبارکہ*
جانور کے بدن پر ہزاروں اور لاکھوں بال ہوتے ہے، دین داری کی بات یہ ہے کہ اتنے بڑے ثواب کی لالچ میں جس پر قربانی واجب نہیں ہے اسکو بھی کر دینا چاہیے یے دن گذر جائنگے تو اتنا بڑا ثواب کیسے حاصل ہوگا؟
*📘 ترمیذی شریف و ابن ماجہ بحوالہ*
*📙 مسائل قربانی ۳۲*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۰۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲🖥🖥
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel: 🔮
https://t.me/AajKaSawalJawa
No comments:
Post a Comment