*√🐪🐃🐐 💵💵💵×?*
*قربانی کے بدلے صدقہ؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۹⭕
اگر کوئی قربانی نہ کرے اس کے بدلے میں قیمت صدقہ کر دے تو کیا درست ہے؟ یا قربانی ہی ضروری ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
قربانی کے دنوں میں اگر قربانی واجب ہو تو قربانی ہی ضروری ہے،
قیمت کا صدقہ کافی نہیں، بعض لوگوں کو جانور لانے، کاٹنے و تقسیم کا بوجھ پڑتا ہے تو ان کاموں پر بھی بہت اجر و ثواب دیا جاتا ہے، اگر یہ چیز نہ کرنی ہو تو چھوٹے جانور کی قیمت دیکر اسکی قربانی کرنے کا کسی کو وکیل بنا سکتے ہے یا بڑے جانور میں حصہ لے سکتے ہے،
لیکن قربانی ہی کرنی پڑے گی، ان پیسوں سے کسی کی مدد کرنے سے قربانی کا واجب ذمہ سے نہ اترے گا اور گنہگار ہوگا،
ہاں اگر کسی وجہ سے ان دنوں میں قربانی نہیں کر پایا اور دن گزر گئے تو پھر قیمت کا صدقہ کرنا ضروری ہے،
*📘 فتاوی محمودیہ جلد ۱۷ صفہ ۳۱۰ سے ماخوذ*
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۳۔۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲💻💻
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawa
No comments:
Post a Comment