*گنجائش کے باوجود قربانی نہ کرے تو؟*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۷⭕
ایک شخص قربانی کی طاقت رکھتا ہے مگر قربانی نہیں کرتا، ایسے شخص کے لئے جو باوجود وسعت کے قربانی نہ کرے اس کے لئے کیا وعید ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :- جس کے پاس گنجائش ہو (اس پر قربانی واجب ہو) اور اس کے باوجود وہ قربانی نہ کرے، وہ ہماری عید گاہ میں نہ آئے،
(یعنی اس سے نفرت اور ناراضگی کا اظہار ہے کہ عید گاہ کے اندر تو کیا آنے کے لائق ہوتا، بلکہ عید گاہ کے قریب بھی نہ بھٹکے!
اسکا کیا منہ ہے کے عید منانے کے لئے آئے اور اللہ کے بندوں کی خوشی میں شریک ہو!
*📘 بیہقی*
*📙 مسائل قربانی ۳۱*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی چشتی*
*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*
🗒 آج کا کلینڈر 🗒
🌙 ۲۱۔۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ
🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔ھجری
📲📲💻💻
https://aajkasawal.page.tl/
http://www.aajkasawalhindi.page.tl
http://www.aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment