*🇮🇳 ۱۵ اگست و ۲۶ جنوری پر جن گڑھ من پڑھنے کا شرعی حکم؟ 🇮🇳*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۴۹⭕
١٥ اگست یا ٢٦ جنوری کے موقعہ پر اپنے وطن سے محبّت یا اظہار ِ عقیدت کے لئے جَن گڑھ مَن یا اِس جیسے دوسرے قومی ترانے پڑھنا کیسا ہے؟
.
🔵جواب🔵
حامدا و مصلیا و مسلما
ہر ایسی نظم یا ترانہ جس میں کفریّہ شرکیّہ الفاظ ہوں؟ ایسے ترانے گیت یا نظم وغیرہ کا پڑھنا جائز نہیں ہے،
ایسے ہی جس نظم یا شعر میں کسی کی برائی بیان کی جائے، یا حد سے زیادہ بےجا تعریف کی جائے تو وہ گیت یا ترانے چاہے قومی ہوں یا غیرقومی، اُن کا پڑھنا صحیح نہیں ہے.
ہاں ویسے جس گیت یا ترانے میں کفریّہ شرکیّہ الفاظ نہ ہوں، ایسے ہی اُس میں جھوٹ، کسی برائی، یا بےجا تعریف نہ ہوں اُس کا پڑھنا جائز ہے، اور جَن گَن مَن ترانے میں بظاہر ایسے الفاظ نہیں ہیں جنہیں کفریہ یا شرکیہ کہا جا سکے، لہٰذا اس گیت کا پڑھنا جائز ہے،
"ومعناہ ان الشعر کالنثر یحمد حین یحمد، ویذم حین یذم، ولا بأس باستماع نشید الأعراب وھو انشاد الشعر من غیر لحن ویحرم ھجو مسلم ولو بما فیہ.الخ (شامی۲ص۴۳۳)
والشعراء یتبعھم الغاؤن... (سورةالشعراء ۲۲۴)
وفی التفسیر: ای لایتبعھم علی باطلھم و کذبھم وتمزیق الاعراض والقدح فی الانسان ومدح من لا یستحق المدح والھجاء....
قال الزجاج: اذا مدح أو ھجا شاعر بما لا یکون واحب ذالک قوم وتابعوہ فھم الغاؤن..
*📗 تفسیرنسفی ۲ / ۵۸۸ بیروت*
*📘 آپکے مسائل اور انکا حل ۸ / ۴۸۸*
واللہ اعلم بالصواب
*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*
*🕌استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند*
📲📲🖥🖥
http://aajkasawal.page.tl
http://aajkasawalhindi.page.tl
http://aajkasawalgujarati.page.tl
🔮Telegram channel :🔮
https://t.me/AajKaSawalJawab
No comments:
Post a Comment