Monday, November 27, 2017

خطبے کے دوران درود پڑھنا

خطبے کے دوران درود پڑھنا

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۴ ⭕

خطبے کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آوے یا آیت کریمہ... ان اللہ و وملئكته یصلون علی النبی یا ایھا الذین آمنوا صلوا علیہ وسلموا تسلیما... پر درود پڑھ سکتے ہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
خطبے کے دوران حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک آوے یا سوال میں مذکور آیت کریمہ پر زبان سے درود پڑھنا منع ہے دل میں درود پڑھ لے

📚 عالمگیری سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

کیا Test tube baby جائز ہے

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۸۸۵ ⭕

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
واضح ہو کہ اگر baby test tube  اس طرح ہو کہ شوہر کو طریقہ سکھایا جائے کہ بیوی کے رحم میں مادہ کس طرح پہنچایا جائیگا اور پھر شوہر خود اپنا اور اپنی بیوی کا مادہ منویہ خلط ملط کرکے خود ہی بیوی کے رحم میں اس مادے کو رکھے تو جائز ہے
چاہے وہ مادہ انجکشن کے ذریعے ابتدا میں ہی بیوی کے رحم میں پہنچا دیا جائے چاہے ایک مدت تک اسکی طبی طریقوں سے باہر ہی پرورش کی جائے اس کے بعد اس مادے کو بیوی کے رحم میں منتقل کیا جائے

📚 الفقہ الاسلامی ۳/۵۵۹
📚 در مختار ۶/۳۷۰

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...