Sunday, November 26, 2017

تاخیر سے پیسے ادا کرنے کا جرمانہ

*تاخیر سے پیسے ادا کرنے کا جرمانہ*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۶ ⭕

کسی شخص کو ایک مہینے کی طے شدہ مدت پر کوئ سامان بطور قرض بیچا گیا اس شخص نے پیسے ایک مہینے کے بجائے دو مہینے میں ادا کۓ ایسے شخص سے ادائگی میں تاخیر کا جرمانہ مثلا تین سو روپیہ زائد لینا کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
ادائیگی میں تاخیر پر زائد پیسوں کا جرمانہ لینا جائز نہیں ہے

📚 فتاوی رحیمیہ ۹/۱۹۸ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

*مہر کی مقدار*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۷ ⭕

مہر کم سے کم کتنا دینا چاہیے
اور زیادہ سے زیادہ کتنا؟
اور بہتر مہر کتنا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
مہر کی کم سے کم مقدار ۳۱ درہم چاندی کی نکاح کے دن کی قیمت ہے
اور زیادہ مہر کی کوئ حد نہیں ہے
اور بہتر مہر مہر فاطمی ہے جس کی مقدار ایک کیلوں پانچ سو اکتیس گرام چاندی یا اسکی نکاح والے دن کی قیمت ہے

(ہمارے معاشرے میں عجیب حال ہے جہاں شریعت نے نہیں بتایا وہاں خوب خرچ کیا جاتا ہے اور جہاں شریعت نے مہر کے معاملے میں مہر فاطمی کو بتلایا ہے وہاں عموما لوگ اسکو کرنے پر تیار نہیں..... )

📚 درسی بہشتی زیور صفحہ ۳۵۵ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...