*کسی کے نام پر مکان خریدنا*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۷۵ ⭕
بڑا بیٹا باپ کے ساتھ تجارت میں ساتھ دیتا ہے اور باپ کوئ مکان خریدے اور اسکے کاغذات بڑے بیٹے کے نام پر بنواے ایسے میں باپ کا انتقال ہوجاۓ تو وہ مکان کس کا شمار ہوگا صرف بڑے بیٹے کا یا اس میں سے سارے ورثا کو حق ملیگا؟؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
باپ نے مکان خریدا تھا اسلئے اصل خریدار تو باپ ہے بیٹے کے نام پر کسی مصلحت سے کاغذات بنادینے سے بیٹا اسکا مالک نہیں ہو جاتا جب تک ہبہ کے ذریعے اسکو مالک نہ بنا دے
اگر مالک بنانے کا کوئ ثبوت نہ ہو تو دیگر ورثا کو بھی اس میں سے حق ملیگا
📚 محمود الفتاوی ۱۶/۳۹
واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment