Thursday, November 16, 2017

رکعت چھوٹ جائے تو اسے ادا کرنے میں سورة ملانا

*۲ رکعت چھوٹ جائے تو اسے ادا کرنے میں سورة ملانا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۱ ⭕

اگر امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے دو رکعت چھوٹ جائے اور نماز مکمل ہونے کے بعد بقیہ دو رکعت تنہا ادا کریں تو اس میں سورة فاتحہ کے ساتھ اور سورة ملائینگے یا نہیں.....؟
کسی صاحب نے کہا کہ اس سے نماز الٹی ہو جاتی ہے
صحیح کیا ہے؟؟؟؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
چھوٹی ہوئ دونوں رکعتوں میں سورة فاتحہ کے بعد دوسری سورہ ملانا واجب ہے
نماز الٹی نہیں ہوگی
بلکہ اس طریقے سے نماز مکمل ہو جائیگی
کیونکہ صورت مسؤولہ میں چھوٹی ہوئ دونوں رکعتیں وہ ہیں جس میں امام سورہ ملاتے ہیں لہذا جیسی چھوٹی ویسی ہی پڑھی جائے تو جو چھوٹا ہے اسی کو پورا کرنا عقل کے بھی مطابق ہے اگر چھوٹی ہوئ دونوں رکعتوں میں سورة فاتحہ کے ساتھ سورہ نہ ملائ جائے تو چاروں رکعتیں صرف سورة فاتحہ والی بن جائیگی اور سورہ ملانے کا واجب چھوٹ جائیگا اور نماز نہیں ہوگی

مثلا دیر سے پہنچنے کی صورت میں طالب علم کا جو سبق لکھنے یا پڑھنے کا چھوٹ گیا ہے تو اس چھوٹے ہوۓ سبق کو ہی پہلے لکھیگا یا پڑھیگا چاہے کتاب کے صفحات الٹنے کیوں نہ پڑے

📚 بہشتی ثمر جلد ۱ سے ماخوذ
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

واللہ اعلم بالصواب

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...