نئ صف لگانا
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۸۷ ⭕
نماز کی اگلی صف مکمل ہو جائے تو نئ صف کہاں سے لگانی چاہیے اس صف کو بنانے کا کیا طریقہ ہے؟
🔵 جواب 🔵
حامداومصلیاومسلما
نئ صف امام کے بالکل پیچھے درمیان سے بنائ جائیگی
پہلا شخص درمیان میں کھڑا ہو اس کے بعد آنے والا دوسرا شخص پہلے والے کے داہنی جانب کھڑا ہو اسکے بعد آنےوالا تیسرا شخص بائیں جانب کھڑا ہو اسکے بعد آنےوالا لوگ اسی ترتیب سے صف بنائیں کہ ہر آنےوالا دیکھے کہ کونسی طرف صف میں لوگ کم ہے وہاں کھڑے ہو جائے
واللہ اعلم بالصواب
📚 عمدة الفتاوی سے ماخوذ
✏عمران اسماعیل میمن حنفی استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند
No comments:
Post a Comment