Wednesday, December 27, 2017

عیسائیوں کے تہوار میں سانٹاکلوز نامی کردار بننا

*عیسائیوں کے تہوار میں سانٹاکلوز نامی کردار بننا*

⭕ آج کا سوال یہ ۱۲۱۲⭕

عیسائیوں کا تہوار قریب آرہا ہے اور اسکولوں میں جلسے منعقد کۓ جاتے ہیں جس میں مسلم بچے بھی عیسائیوں کے ایک خاص کردار سانٹاکلوز کا روپ بناتے ہیں اور بہت سے لوگ اس کردار کی مخصوص ٹوپی پہنتے ہیں
ایسا کرنا اسلامی نقطہ نظر سے کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
شریعت اسلامی میں غیر مسلموں کی مشابہت اختیار کرنے کی ممانعت ہے
حدیث پاک میں ہے کہ.. مفہوم... جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ روز محشر انہی کے ساتھ اٹھایا جائیگا
کریسمس نامی تہوار عیسائیوں کا تہوار ہے اور سانٹاکلوز نامی کردار کا روپ دھارنا یہ انکا مذہبی عمل ہے لہذا ایسا بننے کی کسی مسلمان بچے کو بھی شرعا اجازت نہیں ہوگی اس سے انکا مذہبی اثر بھی بچوں کی طبیعت پر پڑتا ہے اور انکی تربیت خراب ہوتی جن سارے نقصانات کا گناہ والدین کو ہوگا ایسی چیزوں سے اپنے بچوں کو بچاۓ

📚 مجمع الزوائد ۵/۱۶۹ سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

*میری کرسمس... کہنا*

⭕ آج کا سوال یہ ۱۲۱۳ ⭕

میری کرسمس... یہ انگریزی جملہ ہے جسکے معنی بعض لوگ بتلاتے ہیں کہ
مبارک ہو خدا کو بیٹا ہوا ہے..... ( نعوذباللہ)
کیا یہ انگریزی جملہ کہنے والا کافر ہو جائیگا؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
میری.... معنی خوشی
کریسٹ... معنی عیسی مسیح علیہ السلام
ماس.... معنی جمع ہونا
پورا ترجمہ ہوا
عیسی علیہ السلام کی خوشی یعنی انکی ولادت کی خوشی میں جمع ہونا.....
سوال میں جو مذکور ہے وہ ترجمہ صحیح نہیں ہے
لیکن
اس جملے سے انکا مقصد وہی ہو سکتا ہے جو کہ انکا اصل عقیدہ ہی ہے
پس لفظی ترجمہ میں خرابی نہ ہونے کی وجہ سے بولنے والا کافر یا مشرک تو نہیں ہوگا لیکن کفر کا مفہوم پوشیدہ ہونے کا اندیشہ ہونے کی وجہ سے ایسا کہنے سے گریز کرنا چاہیے
اور یہ انکا مذہبی جملہ ہونے کی وجہ سے مشابہت کی وجہ سے بولنے والا گنہگار ہوگا

📚 مالا بد منہ.... سے ماخوذ

واللہ اعلم بالصواب

✏عمران اسماعیل میمن سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...