Wednesday, September 27, 2017

محرم کے مہینے میں کیا کرنا چاہیے؟

محرم کے مہینے میں کیا کرنا چاہیے؟

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۳۲ ⭕

محرم کے مہینے میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں؟
محرم کی مشہور بدعتیں کون کون سی ہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
⭐ محرم کے مہینے کو ماتم اور سوگ کا مہینہ قرار دینا جائز نہیں ہے اور محرم کے مہینے میں شادی وغیرہ خوشی کے کسی کام کو ناجائز یا نامبارک سمجھنا گناہ اور اھل سنت والجماعت کے عقیدے کے خلاف ہے اسلام نے جن چیزوں کو حلال اور جائز قرار دیا ہے ان میں سے کسی کو عقیدتا یا عملا ناجائز سمجھنے میں ایمان کا خطرہ ہے
📚 فتاوی رحیمیہ ۳/۱۹۱

🔴 ۱۰ محرم کو ذکر شہادت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا بیان کرنا اگرچہ صحیح روایتوں کے ذریعے ہو یا سبیلیں لگانا یا شربت پلانا یا اس میں چندہ وغیرہ دینا یہ صحیح نہیں ہے بلکہ روافض یعنی شیعوں کا طریقہ ہے ان کی مشابہت کی وجہ سے ناجائز ہے
📚 فتاوی رشیدیہ ۱۳۹

🔴 تعزیہ سازی کا ناجائز ہونا اور اسکا خلاف دین و ایمان ہونا تو اظہر من الشمس ہے قرآن شریف میں ہے.... اتعبدون ما تنحتون... کیا تم ان چیزوں کی عبادت کرتے ہو جسکو تم نے تراشا ہے اور بنایا ہے؟

ظاہر ہے کہ تعزیہ انسان اپنے ہاتھوں سے بناتا ہے اور پھر اسی پر منت مانی جاتی ہے اسکی زیارت کو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی زیارت سمجھا جاتا ہے...... کیا یہ سب باتیں اسلام اور ایمان کی روح کے خلاف نہیں ہے؟
یہ ساری باتیں بدعت اور ناجائز حرام ہے
📚 فتاوی رحیمیہ ۲/۲۷۵
📚 فتاوی رشیدیہ ۵۷۶

📖 یوم عاشورہ سے متعلق شریعت میں دو چیزیں خاص منقول ہے
۱..... روزہ رکھنا
۲....اھل و عیال پر کھانے پینے میں خرچ میں وسعت کرنا

حدیث شریف میں ہے کہ جسنے یوم عاشورہ کو اپنے اھل و عیال پر خرچ میں وسعت کی اللہ تعالی پورے سال روزی میں اضافہ کرینگے اسکے علاوہ اس دن کے لیے اور کوئ حکم نہیں ہے
📚 فتاوی رحیمیہ ۲/۳۸۰
📚 مسائل شرک و بدعت

واللہ اعلم بالصواب

Subcaribe Our Channel
Www.youtube.com/bayanatpost

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...