Monday, October 29, 2018

💣 پٹاخے پھوڑنے کے نقصانات؟ 🔥💥

*💣 پٹاخے پھوڑنے کے نقصانات؟ 🔥💥*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۱۵۳ ⭕

اسلام میں پٹاخے پھوڑنا کیوں ناجائز ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا ومصلیا و مسلما

پٹاخے پھوڑنے میں دسیوں ناجائز کام وجود میں آتے ہیں اور اس میں سیکڑوں دنیاوی نقصانات ہیں جن میں سے کچھ حسب ذیل ہیں

۱...  کانوں کے پردے بار بار تیز آواز سے کمزور ہوتے ہیں

۲... اسکی روشنی سے آنکھیں کمزور ہوتی ہیں

۳... بارود آلود ہوا اور غبار حلق میں جانے سے حلق اور پھیپھڑوں کو نقصان ہوتا ہے

۴... اپنے اور دوسروں کے جان مال کے نقصان کا خطرہ

۵... اپنے ہاتھ پیر منہ جل جانے کا خطرہ بلکہ مشاہدہ

۶... اڑنے والے پٹاخوں کی وجہ سے گھروں میں اور خاص کر غریبوں کے کچے جھونپڑوں میں آگ لگ جانے کا خطرہ بلکہ مشاہدہ

۷... ہوا کا ماحول خراب کرنا

۸... راستوں میں کچروں کی بہتات

۹... کروڑوں روپیوں کی بربادی فضول خرچی

۱۰... بوڑھے بیمار اور بچوں کا آواز سے ڈر جانا

۱۱... سونے والوں کو نیند میں خلل ڈالنا

۱۲... ہسپتالوں کے قریب پھوٹنے کی وجہ سے مریضوں خاص کر زچہ بچہ کو تکلیف کا باعث ہونا

۱۳... درختوں کے قریب پھوٹنے سے پرندوں کا بہرا ہو جانا

۱۴... پرندوں کے بچوں کا مر جانا

۱۵... کاغذ جو کہ حصول علم کا ذریعہ ہے اسکی بیادبی اور اسکا جلا دینا یہانتک کہ بعض مواقع پر دینی کاغذات حتی کہ قرآن کے اوراق بھی پٹاخوں میں مل جاتے ہیں جو کہ شدید بیادبی ہے

۱۶... غیر مسلموں کے ساتھ مشابہت جسکی نتیجے میں انکے ساتھ حشر ہونے کا خطرہ

*📚 اصلاح الرسوم ۱۶/۱۸*
*مع اضافہ*

واللہ اعلم بالصواب

✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی

🕌 استاذ دار العلوم رام پورا سورت گجرات ھند

🗒 کلینڈر 🗒

🌙 ۲۰۔۔۔۔۔۔۔۔صفر المظفر

🌴 ۱۴۴۰۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...