Sunday, May 13, 2018

وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا

*وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۵۵ ⭕

وہ چیزیں جن سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی مکروہ ہوتا ہے وہ کون کون سے ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

١،تازہ مسواک کرنا،

٢ سر یا موچھوں پر تیل لگانا،

۳، انجیکشن یا ٹیکا لگوانا،

۴، آنکھ میں دوا ڈالنا یا سرما لگانا،

۵، خوشبو لگانا،

۶، گرمی اور پیاس کی وجہ سے غسل کرنا اگرچہ پانی کی تھنڈک جسم کے اندر تک محسوس ہو،

٧، بھول کر کھا پی لینا یا بھول کر صحبت کرنا،

٨، حلق میں بالا اختیار آنسوں یا مچھر، مکھی، کا چلا جانا،

٩، خود بخود قے ہو جانا چاہے کتنی ہی ہو،

١۰، سوتے ہوئے احتلام ہو جانا،

١۱، دانتوں میں خون آئے مگر حلق میں نہ جائے،

١۲، ڈکار آنا جس کی وجہ سے کھانے کا مزا حلق میں محسوس ہونا،

١۳، پھول یا عطر کی خوشبو سونگھنا،

١۴، بھیگا ہوا رومال سر پر لپیٹنا،

١۵، بیماری کی وجہ سے گلوکوس بلڈ، چڑھانا،

١۶، آکسیجن لینا،

١۷، ناک زور سے کھیچنا جس کی وجہ سے رینٹ حلق میں چلی جائے،

١۸، رال ٹپکنے کو ہو تو اسے منہ میں کھنیچ لینا،

١۹، تھوک بلغم نگلنا،

٢۰، پان کھانے کے بعد کلی اور غرغرے کئے لیکن اس کی سرخی منہ میں باقی رہ گئی جس کا اثر تھوک کے ساتھ منہ میں جانا،

٢۱، بلا اختیار خودبخود ٹرافک کھانے، لوبان یا دوائی کے چھنٹکاؤ۔اسپرے کا دھواں حلق میں جانا،

٢۲، کلی کرنے کے بعد پانی کا اثر تری حلق میں جانا،

٢۳، بام یا کریم لگانا،

٢۴، بدنگاہی یا بد خیالی کی وجہ سے مذی کا نکلنا،

٢۵ کمزور آدمی کا بیوی کو بری نظر سے دیکھنے یا بیوی سے صحبت کے تصور کی وجہ سے انزال منی کا نکل جانا،

٢۶، بیوی کا بوسا لینا،

٢۷، مسواک کرنا جسکا مزا بھی زبان پر محسوس ہو،

٢۸، زیرِ ناف یا بغل کے بال کاٹنا،

٢۹، ہارٹ کی بیماری میں زبان کے نیچے گولی رکھنا بشرطیکہ اس دوائی کے اجزا لعاب کے ساتھ حلق میں نہ جائے،

٣۰، خون ٹیسٹ کرانا،

٣۱، ڈایالسس کرانا،

٣۲، جنابت کی حالت میں سحری کرنا اور صبح صادق کے بعد غسل کرنا،

٣۳، نہاتے ہوئے، بارش میں بھیگتے ہوئے، یا تیرتے ہوئے بلا اختیار پانی کان میں چلے جانا،

٣۴، کان سے میل نکالنا چاہے اس کے لیے سلائی کتنی ھی مرتبہ گان میں ڈالنی پڑے،

٣۵، گرد غبار دھول مٹی کا بلا اختیار حلق یا ناک میں داخل ہو جانا،

٣۶، پیچھے کے راستے میں، مسے پر یا زخم پر دوائی لگانا،

٣۷، سحری کا وقت ختم ہونے کا اعلان یا روزے کے ٹائم ٹیبل کے وقت بعد بھی کھاتے رہا لیکن صبح صادق سے پہلے رک گیا، لیکن ایسا نہیں کرنا چاہئے اس میں روزہ فاسد ہونے کا خطرہ ہے،

*📘 کتاب المسائل جلد ٢ صفہ ٧۷ سے  ۸۴ کا خلاصہ*

*📗 مسائل روزہ (رفعت) ۵۹ سے ٧۰ کا خلاصہ*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...