Thursday, May 10, 2018

روزہ توڑنے والی چیزیں قسط ۱،

*روزہ توڑنے والی چیزیں قسط ۱،*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۵۳ ⭕

روزہ کن کن چیزوں سے فاسد ہو جاتا ہے، تفصیل سے بتانے کی گزارش ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

وہ چیزیں جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے حسب ذیل ہیں👇👇

۱...  کان اور ناک میں دوائ ڈالنا،

۲...  قصدا منہ بھر کے قئے کرنا یا غیر ارادی قئے ہونے پر اسکا کچھ حصہ واپس نگل لینا،

۳... کلی کرتے ہوے غلطی سے حلق میں پانی کا چلا جانا حالانکہ روزہ یاد تھا،

۴... بیوی کو چھونے یا بوسہ لینے سے انزال ہو جانا،

۵... لوبان یا اگر بتی کا دھواں قصدا حلق میں پہنچانا،

۶... بیڑی سگریٹ حقہ پینا،

۷... بھولے سے کھا پی لیا اور خیال کیا کہ روزہ ٹوٹ چکا ہے اسلیۓ قصدا کھا پی لینا،

۸... رات سمجھ کر صبح صادق کے بعد سحری کھا لینا،

۹... دن باقی تھا مگر غلطی سے یہ سمجھ کر کہ سورج غروب ہو چکا ہے افطار کر لیا مثلا، کسی تقویم یا ایپلیکیشن میں دیکھ کر افطار کر لیا بعد میں پتہ چلا کہ گھڑی آگے تھی اور سورج غروب ہونے میں ۲ منٹ باقی تھے..........  اکابرین کے معمول کے خلاف بالکل وقت پر افطار کرنے والے عبرت لے...

۱۰...  کوئ ایسی چیز نگل جانا جو عادتا کھائ نہیں جاتی جیسے لکڑی لوہا کچا گیہوں وغیرہ

۱۱... بھاپ لینا

جاری...............

*📗 کتاب المسائل ۲/۸۵.۹۱*  
*📘 مسائل روزہ ۶۳/۶۴*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...