Tuesday, May 29, 2018

سجدہ تلاوت کا طریقہ

*سجدہ تلاوت کا طریقہ*

⭕آج کا سوال نمبر ١۳۷۱⭕

سجدہ تلاوت کب کرنا چاہیے اس کا مکمل کیا طریقہ ہے؟ اور کس طرح ادا ہو ہوتا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

سجدہ تلاوت کی آیت پڑھنے یا سننے کے بعد نماز سے باہر ہو تو بھی اسی وقت کر لینا بہتر ہے، بعد میں کرے تو بھی گناہ نہیں لیکن بہت تاخیر مکروہ ہے،

سجدہ تلاوت کا طریقہ یہ ہے کھڑے ہو کر تکبیر کہتے ہوئے سجدے میں جائے اور پھر سجدہ کر کے تکبیر کہتے ہوئے کھڑا یو جائے اگر بیٹھے بیٹھے بھی سجدے میں چلا جائے اور سجدہ کر کے بیٹھ جائے تو بھی ادا ہو جائگا،

*نوٹ :* اس میں تکبیر کہ کر ہاتھ باندھنے اور آخیر میں سلام پھیرنے کی یا منہ پر ہاتھ پھیرنے کی ضرورت نہیں یہ عوام کی اضافے صحیح نہیں،

*📘تعلیم الاسلام ۴/٧۳ سے ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...