Sunday, May 6, 2018

زکوۃ کی رقم چوری ہو جائے

*زکوۃ کی رقم چوری ہو جائے*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۴۹⭕
ا.
، اگر زکوۃ کی رقم الگ کر کے رکھی ہو اور وہ چوری ہو جائے یا کسی اور طرح ضائع ہو جائے تو زکوۃ دوباره دینے پڑے گی؟
ب۔
اگر وہ رقم مجھے کسی دوست نے مستحق کو دینے کے لئے دی تھی تو چوری ہو جانے کی وجہ سے دوبارہ دوست کو لوٹانا ضروری ہوگا؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ا، ہاں زکوۃ دوبارہ دینے پڑے گی کیوں زکوۃ ادا نہیں ہوئی، اس لئے کے مصرفۤۤۤ میں یعنی زکوۃ کی مستحق پر خرچ نہیں ہوئی اور مالک بنانا پایا نہیں گیا،

ب، اگر آپ نے اس رقم کی حفاظت میں کوتاہی نہیں برتی ہے تو اس رقم کے آپ ضامن نہیں، یعنی دوست کو لوٹانا ضروری نہیں،

📗 البحر الرائق ٢/۲۱۸ بحوالہ
📘 کتاب المسائل ۲/۱۹۷
📙 احسن الفتاوی ۴/۲۸۹ بحوالہ
📕 مسائل زکوۃ صفہ ۲۳۱

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...