Wednesday, May 2, 2018

کن قرضوں کو زکوۃ کے حساب سے منہا کرینگے

*کن قرضوں کو زکوۃ کے حساب سے منہا کرینگے*

⭕آج کا سوال نمبر ۱۳۴۵⭕

تاجر حضرات تجارت کو ترقی دینے کے لئے بینک سے زیادہ رقم،  لاکھوں، اور کروڑوں روپیہ لون لیتے ہیں زکوۃ کا حساب کرینگے تو یہ قرض بھی مائنس کرینگے؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

قرضوں کی دو قسمیں ہے، ایک وہ قرض جو تاجر اپنی ذاتی اور  عارضی ضرورت کے لئے لیتا ہے، وہ قرض زکوۃ کے حساب میں سے منہا کیے جائیںگے ان پر زکوۃ واجب نہیں ہوگی،،

دوسری قسم کے قرضہ وہ ہیں جو تاجر تجارت کو اپنی اصل ضرورت پوری ہونے کے باوجود زیادہ ترقی کی لئے لیتا ہے، مثلا بڑی بڑی فیکٹریاں لگانے بڑی بڑی مشینری خریدنے،  مال درآمد کرنے کے لیے لیتا ہے ان بڑے قرضوں کو اگر ان کی زکوۃ کے حساب سے مائنس کیا جائے تو ان بڑے تاجروں پر زکوۃ ہی واجب نہیں ہوگی، بلکہ وہ مستحق زکاۃ ہو جائیںگے اس لئے ان بڑے قرضوں کو دیکھا جائگا کے اس سے کون سی چیزیں خریدی جا رہی ہیں،، اگر ایسی چیز ہے جو ناقابل زکوۃ ہے، مثلاََ ایک کروڑ کی پلانٹ− مشینری خریدیں تو ان مشینری پر زکوۃ واجب نہیں ہوتی اس کے باوجود یہ قرض زکوۃ کے حساب سے مائنس نہیں کرینگے، اگر اس نے  خام−کچہ مال خریدا تو اس لیے کے کچہ مال مٹیریل پر زکاۃ واجب ہوتی ہی ہیں اس لیے اس کے قرضے کو مائنس کریگے،،

📘 فقہی مقالۃ. جلد ٣ صفحہ ۱۵۶

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

حصرت مفتی صاحب میری ہندی کمزور ہے اس لئے آپ اس اچھی طرح دیکھ کر پھر آگے بھیجنا،،،

اصل میں ہندی میں صفہ نمبر کیا لکھا تھا مجھے سمجھ نہیں ایا،،

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...