Saturday, May 26, 2018

روزے کی قضاء اور کفارے*کا اصول

‍*روزے کی قضاء اور کفارے*کا اصول*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۶۸ ⭕

روزہ توڑنے کی وجہ سے قضاء اور کفارہ کب واجب ہوتا ہے
اسکا کیا اصول ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
وہ صورتیں جن میں قضاء و کفارہ دونوں واجب ہے وہ یہ ہیں
۱... رمضان کے ادا میں بلا عذر قصدا ایسی چیز کھانا جو غذا یا دوا کے طور پر کھائ جاتی ہو یا کامل لذت کے طور پر استعمال ہوتی ہو اسکا کھا پی لینا یا استعمال کرنا
اس سے معلوم ہوا کہ کچا کھانا کھانے سے وغیرہ پینے سے لگانے کی دوائ نگل لینے سے ہاتھ سے منی نکالنے سے نیز بیوی سے لپٹنے یا بوسہ لینے کی وجہ سے انزال ہو گیا تو کفارہ نہیں آئیگا
ان چیزوں میں غذائیت دوائیت کامل نفع و کامل لذت نہیں

۲...  قصدا ہم بستری کرنا

۳... آنکھ میں دوائ لگائ یا قۓ ہوئ پھر یہ سمجھ کر کے میرا روزہ ٹوٹ گیا (حالانکہ ان چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا) قصدا کھا پی لینا..
➖➖➖
وہ شکلیں جن میں صرف قضاء ہے کفارہ نہیں
۱... نفل روزہ رمضان کا قضاء روزہ یا کسی عذر مثلا بیماری سخت تکلیف یا سفر کی وجہ سے روزہ توڑ دینا

📗 مسائل روزہ
📒 علم الفقہ جلد ۳ سے ماخوذ

واللہ اعلم
✏عمران سمعیل میمن سورت گجرات

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...