Friday, May 18, 2018

تراویح میں رکوع کا انتظار

*تراویح میں رکوع کا انتظار*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۶۱⭕

تراویح میں جب حافظ نیت باندھ کر قرات کرتے ہے تو اکثر نمازی پیچھے یونہی بیٹھے رہتے ہیں، یا ٹہلتے رہتے ہیں، اور جیسے ہی حافظ رکوع میں جاتا ہے یہ لوگ جلدی جلدی نیت باندھ کر نماز میں شامل ہو جاتے ہیں، انکا یہ فعل کیسا ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

تراویح میں ایک بار پورا قرآن مجید سننا ضروری ہے، اور سنت مؤکدہ ہے، جو لوگ امام کے ساتھ شریک نہیں ہوتے ان سے اتنا حصہ قرآن مجید کا فوت ہو جاتا ہے، اس لئے یہ لوگ نہ صرف ایک ثواب سے محروم رہتے ہیں بلکہ نہایت مکروہ فعل کے مرتکب ہوتے ہیں، کیونکہ ان کا یہ فعل قرآن کریم سے اعراض کے مشابہ ہے،

اور یہ سستی کا طریقہ قرآن کریم کے مطابق منافق کا طریقہ ہے، جب وہ نماز کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، لوگوں کے دکھلاوے کے لیے کرتے ہیں اور اللہ کا زکر تھوڑا ہی کرتے ہیں،

📘سورہ نساء آیات نمبر ١۴۲
📗آپکےمسائل اور انکاحل جلد ٣/۶۴

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...