Thursday, May 31, 2018

اعتکاف کہاں ضروری

*اعتکاف کہاں ضروری*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳٧۳⭕

اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اعتکاف کون سی مسجد میں کر سکتے ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

رمضان المبارک کے آخری دس دن کا اعتکاف سنت موکدہ علی الکفایہ ہے،

اگر بستی/محلے کے کچھ لوگ اس سنت کو ادا کریں تو مسجد کا حق جو اہل محلے پر لازم ہے ادا ہو جائے گا، اور اگر مسجد خالی رہی اور کوئی شخص بھی اعتکاف میں نہ بیٹھا تو سب محلے والے گناہگار- لائق عتاب ہونگے اور مسجد گے اعتکاف سے خالی رہنے کا وبال پورے محلے پر پڑے گا،

جس مسجد میں نماز پنج وقتہ باجماعت ادا ہوتی ہو اس میں اعتکاف کے لئے بیٹھنا چاہئے، اگر جمعہ نہ ہوتا ہو تو بھی بیٹھنا چاہیے ایسے معتکف کو جمعہ پڑھنے جانا جائز ہے، اور اگر مسجد ایسے ہو جس میں پنج وقتہ نماز باجماعت نہ ہوتی ہو، اس میں پنج وقتہ نماز باجماعت  کا انتظام کرنا اہل محلہ پر لازم ہے،

عورت اپنے گھر میں ایک جگہ نماز کے لئے مقرر کر کے وہاں اعتکاف کرے، اس کو مسجد میں اعتکاف میں بیٹھنے کا ثواب ملے گا،

*📘آپ کے مسائل اور ان کا حل ۳/۳۲۰*

*📗کتاب المسائل ٢/۱۷۱*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...