Saturday, April 14, 2018

زکوۃ کن چیزوں میں فرض اور کن چیزوں میں نہیں؟*

*زکوۃ کن چیزوں میں فرض اور کن چیزوں میں نہیں؟*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۲۶ ⭕

زکاۃ کا نصاب بنانے میں کون کونسی چیزوں کو گنا جائگا اور کون کونسی چیزوں کو نہیں گنا جائگا؟؟

یعنی زکوٰۃ کن چیزوں پر فرض ہے اور کن چیزوں پر نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

سونا، چاندی، نقد روپیہ اور بیچنے کی نیت سے خریدا ہوا کوئی بھی مال مثلا فلیٹ، مکان، زمین، پلاٹ، دوکان کا ہر وہ مال جو سال بھر رکھنے سے خراب نہیں ہوتا، کرایا کی آمدنی وصیت یا ہدیہ میں ملا ہوا روپیہ،سال اختطام پر ان میں سے جتنا مال چہ ہو اور موجود  تمام چیزوں کی قیمت لگائی جائے گی سونے چاندی کے علاوہ ہر وہ چیز جو استعمال کی جاتی ہیں، مثلا فریج واشنگ مشین (ہر قسم کی گاڑیاں) کار، بائیک سائیکل موبایل گھر کے برتن شوکیس کے برتن گھر کا فرنیچر کپڑے امیٹیشن جویلری حفاظت کے لئے رکھے گئے ہتھیار، گھر میں رکھا ہوا کھانے پینے کا ذخیرہ استعمال کے ہیرے،  موتی،  پڑھنے کی کتابیں وغیرہ اور دکان، کارخانے،  فیکٹریس کی استعمال کی مشینری وغیرہ ضرورت کی چیزیں کرائے پر دی ہوئی کوئی بھی چیز مکان، دکان، ہر قسم کی گاڑی پر زکوۃ فرض نہیں،، جو چیز بیچنے کی نیت سے نہ خریدی ہو مثلا آئندہ رہنے کے لیے یہ بچوں کو دینے کے لیے خریدا ہوا ماکان، فلیٹ،، زمین وغیرہ جو مال خراب ہو جاتا ہے مثلاََ ،، گوشت، سبزی فروٹ دُودھ اور دُودھ سے بنی ہوئی چیزوں میں زکوۃ فرض نہیں لہذا نصاب بنانے میں ان تمام چیزوں کو نہیں شمار کرینگے،،،

*📗مسائل زکوۃ صفہ ۵۱،۶۱،۸۸*،

*📘مسائل زکوۃ ۲/۱۴۵*

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...