Monday, April 2, 2018

ایمان لی جانے والی باتیں*

*ایمان لی جانے والی باتیں*
⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۹۷ ⭕

وہ کونسی باتیں ہیں جن سے ایمان جاتا رہتا ہے؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
۱..... کفر پسند کرنا بت پرستی پوجا پاٹ کرنا غیروں کے مذہبی تہواروں کو پسند کرنا

۲..... کسی وجہ سے اپنے ایمان پر افسوس کرنا کہ اگر مسلم نہ ہوتا تو حاصل ہو جاتی.... وغیرہ

📚 بہشتی زیور صفحہ ۱۵

واللہ اعلم بالصواب

*کفر کی تعریف*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۲۹۵ ⭕

کفر کسے کہتے ہیں؟؟

🔵 جواب 🔵

حامداومصلیاومسلما
جو کچھ اللہ تعالی کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا اس سے انکار کرنا کفر ہے
اگرچہ وہ انکار ایک ہی چیز کا کیوں نہ ہو بشرطیکہ وہ بالاتفاق تواتر سے ثابت ہو یعنی وہ ایمانی باتیں اور احکام مثلا قرآن یا کتب صحاح یا اسکا درجہ رکھنے والی حدیث کے صاف صاف مطلب سے ثابت ہو اسکے معانی و مطلب میں اختلاف نہ ہو

کفر ایمان کی ضد ہے جن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے اسکا انکار کفر ہے

📚 عمدة الفقہ ۱/۶۹

واللہ اعلم بالصواب
✏عمران اسماعیل میمن سورت استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ھند

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...