Sunday, April 22, 2018

زکوۃ کے لیے سال گزرنے کی شرط

*زکوۃ کے لیے سال گزرنے کی شرط*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۳۴⭕

کیا زکوۃ واجب ہونے کے لئے ہر مال پر سال گذرنا ضروری ہیں؟ درمیان میں مال زکوۃ کے نصاب سے کم ہو گیا اور اسی درمیان میں نیا مال بھی آتا جاتا رہا تو کیا سب پر زکوۃ ہیں؟؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

زکوۃ کے مال پر سال گذرنا کافی ہیں، ہر ہر مال پر سال گذرنا ضروری نہیں، سال پورہ ہوتے ہی موجودہ سب مال، ملکیت کی زکوۃ دے چاہے بعض مال ایک مہینے یا ہفتے پہلے ہی آیا ہو تو اسکی بھی زکوۃ دی،

سال کے شروع میں اور سال کے آخر میں زکوۃ کا نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کا مالک ہونا کافی ہیں، درمیان میں مال نصاب کی مقدار سے کم رہا تب بھی پورے نصاب کی زکوۃ واجب ہوگی،،

📗کتاب المسائل جلد ٢ صفہ ۱۳۳ سے ماخوذ
📘بحوالہ مراقی الفلاح ٣۸۹
📙 عالمگیری ١/۱۷۵

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...