Sunday, April 15, 2018

زکوۃ کا حکم اور شرطیں

*زکوۃ کا حکم اور شرطیں*

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۳۲۶⭕

ا،

زکوۃ دینے کے لیے کیا حکم ہے؟؟

ب،

زکوۃ فرض ہونے کی کتنی شرطیں ہیں؟؟

🔵 جواب🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

ا،

زکوۃ دینا فرض ہے قرآن مجید کی آیات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں سے اسکا فرض ہونا ثابت ہیں، جو آدمی زکوۃ فرض ہونے کا انکار کرے وہ کافر ہیں،

ب،

زکوۃ فرض ہونے کی ٧ شرائط ہیں،

۱)مسلمان،
۲) آزاد،
۳) آخل
۴) بالغ ہونا
۵) نصاب کا مالک ہونا،
۶) نصاب کا اپنی ضرورت سے زیادہ اور قرض سے بچا ہوا ہونا،
۷) مالک ہونے کے بعد نصاب پر ایک سال گزر جانا،

بس کافر، غلام، پاگل اور نابالغ کے مال میں زکوۃ فرض نہیں،

اسی طرح جس کے پاس نصاب سے کم مال ہوں یا مال تو نصاب کے برابر ہو مگر وہ قرض دار بھی ہو یا، مال سال بھر تک باقی نہیں رہا، تو ان حالتوں میں بھی زکوۃ فرض نہیں،،،

*📘تعلیم الاسلام ۴/۱۱۸*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...