Monday, July 2, 2018

شرکت انویسٹ کا نفع فیصد سے لینا*

*شرکت انویسٹ کا نفع فیصد سے لینا*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۴۰۲⭕

بعض کمپنی اپنے کاروبار میں انویسٹ اور شرکت کی دعوت دیتی ہے اور کہتی ہے کہ آپ کی رقم پر ہم ١۵% سے ۲۰% تک ہم نفع دینگے تو کیا ایسا نفع جو متعین نہیں ہے لے سکتے ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

یہ منافع اگر کاروبار کے مجموعی منافعے کے بجائے لگائی ہوئی رقم کا ١۵% سے ۲۰% فیصد ہوتا ہے تو یہ بھی ایک طرح کا متعین نفع ہی ہے جو سود ہے اور اس کا لین دین جائز نہیں،

جائز صورت صرف یہ ہے کہ جو شخص جتنی رقم لگائیے وہ کاروبار کے نفع نقصان دونوں میں شریک ہو، اور کمپنی میں انویسٹ کرنے کا نفع کمپنی کے پورے انویسٹ کی جتنی فیصد رقم اس نے لگائی ہے نفع اتنا ہی فیصد وصول کرے، یعنی کمپنی جتنا نفع کمائے اس میں سے کوئی ایک متعین فیصد کی پارٹنرشپ متعین کر کے اتنا فیصد اس نفع میں سے وصول کرے،

*📘 فتاوی عثمانی ٣/۴۴ سے ماخوذ*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعيل میمن حنفی چشتی*

*🕌  استاذ محترم دار العلوم رام پورہ سورت گجرات 🇮🇳*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🥀۱۷۔۔۔۔۔۔۔۔شوال المکرم 🥀

        🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری 🌴

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...