Monday, July 30, 2018

پارسل ضائع ہوگیا تو نقصان کا ذمہ دار کون؟

*📦 پارسل ضائع ہوگیا تو نقصان کا ذمہ دار کون؟*📤

⭕ آج کا سوال نمبر ۱۴۳۱⭕

تاجر نے خریدار کی طلب پر بذریعہ ٹرانسپورٹ مال روانہ کیا، راستے میں مال ضائع ہوگیا تو اس نقصان کو تاجر بیچنے والا برداشت کرے گا یا خریدار؟ آج کل کے عرف کے مطابق تاجر کے ذمہ نقصان آتا ہو تو خریدار کے لئے تاجر سے اس نقصان کو وصول کرنا صحیح ہے یا نہیں؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

جو مال ڈاک، ریل، ٹرانسپورٹ وغیرہ کے ذریعے سے روانہ کیا جائے وہ اس کے قبضے میں سمجھا جائے گا جس نے یہ حکم دیا ہو، اگر خریدار نے لکھا کہ فلاں مال ریل، ڈاک یا ٹرانسپورٹ میں بھیج دو اور ضائع ہوگیا تو بیچنے والا ذمہ دار نہیں، اس نے گویا خریدار کے وکیل(یعنی کورئیر ریل یا ٹرانسپورٹ ) کے حوالے کر دیا تو ٹرانسپورٹ والے کا قبضہ خریدار کا قبضہ سمجھا جائے گا، اور اگر اس کا یہ حکم نہ تھا بیچنے والے نے خود بھیجا تو روانیگی-(بھیجنا اور بیچی ہوئی چیز کا سوپنا حوالے کرنا نہیں ہوا) بلکہ بیچنے والے کا ہی قبضہ باقی رہا لہذا بیچنے والا نقصان کا ذمہ دار ہوگا خریدار نہیں،

*📘 عطر ہدایہ ۱۰۲*

*📗 محمود الفتاوی ۳/۲۶*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۱۵۔۔۔۔۔۔۔ذی القاعدہ

🌴 ۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھجری

📲📲🖥🖥
http://aajkasawal.page.tl

http://aajkasawalgujarati.page.tl

http://aajkasawalhindi.page.tl

🔮Telegram channel :🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...