Wednesday, July 25, 2018

شوہر نامرد ہو تو طلاق کا مطالبہ؟

*شوہر نامرد ہو تو طلاق کا مطالبہ؟*

⭕آج کا سوال نمبر ۱۴۲۷⭕

میرا شوہر نا مرد ہے کئی مہینے ہوئے اس نے میرا حق زوجیت ادا نہیں کیا، اب میرا اسکے ساتھ رہنا بہت مشکل ہے میں طلاق کا مطالبہ کرتی ہوں وہ طلاق نہیں دیتا اس شکل میں میرے لیے شرعاً کیا حکم ہے؟

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

سب سے پہلے اپنے اس دعوے پر شرعی گواہ پیش کئے جائے وہ نہ ہو تو آپ کے شوہر کا ڈاکٹری معاینہ کرایا جائے اس سے یا شرعی شہادت سے نا مرد ہونا ثابت ہو جائے تو طلاق کا مطالبہ کیا جائے پھر بھی طلاق نہ دے تو خلع کی پیش کش کی جائے اس پر بھی راضی نہ ہو تو دار القضاء میں اپنا معاملہ پیش کرے قاضی تحقیق کر کے اسے ایک سال علاج کی مہلت دے گا علاج کے بعد بھی اگر صحبت پر قادر نا ہونا ثابت ہو جائگا تو نکاح کو فسخ کر دیگا،،

*📗 فتاوی قاسمیہ جلد ۱۶  ۲۵۰ ،۲۵۲*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

🗒 آج کا کلینڈر 🗒

🌙 ۱۲۔۔۔۔۔۔۔ ذی القاعدہ

🌴۱۴۳۹۔۔۔۔۔۔۔ھجری

📲📲📲🖥🖥🖥
https://aajkasawal.page.tl/

http://www.aajkasawalhindi.page.tl

http://www.aajkasawalgujarati.page.tl

🔮Telegram channel🔮
Https://t.me/AajKaSawalJawab

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...