Sunday, June 10, 2018

فطرہ کتنا، اور کیا

*فطرہ کتنا، اور کیا*

⭕ آج کا سوال نمبر ١۳۸۳⭕

ایک آدمی کا فطرہ کتنے روپیہ ہے؟ اور کیا کیا اشیاء دی سکتے ہیں؟
اور کیا دینا بہتر ہے?

🔵 جواب 🔵

حامدا و مصلیا و مسلما

صدقۃ فطر میں ہر قسم کا غلہ،  اناج،  اور قیمت دینا جائز ہے،

اسکی تفصیل حسب ذیل ہے

اگر گیہوں یا اس کا آٹا دے تو ہر آدمی کا پونے دو کلو(١ کلو٧۵۰ گرام ) دینا چاہیے،

اگر گیہوں کے علاوہ کوئی اور اشیاء مثلاً چاول، باجرا، جوار، وغیرہ تو پونے دو کلو گیہوں کی قیمت یا ساڑے تین کلو *(٣ کلو ۵۰۰ گرام*) جو کی قیمت میں جتنا وہ غلہ آتا ہو اتنا غلہ دینا چاہیے،

اور اگر قیمت دے تو پونے دو کلو گیہوں یا ساڑے تین کلو جو کی قیمت دینے چاہیے،

*آج کے حساب سے گجرات میں ۵۰ روپیہ ادا کرنے ہونگے*

سب سے بہتر فطرہ یہ ہے کہ، آج کل کھجور،  چھوہارا یا کشمش (سوکھے انگور) کی قیمت اور وزن کا نصاب زیادہ ہے، لہٰذا ساڑے تین کلو کھجور یا کشمش کی قیمت بہتر ہے،

حدیث میں ہے کہ،

اللہ تمہیں زیادہ دے تو تم بھی زیادہ دو،

*✳ عام فطرہ*

پونے دو کلو گیہوں کی قیمت ۵۰ روپیہ ٢۰۱۸

*✳ اچھا فطرہ*

ساڑے تین کلو جو یا اسکی قیمت ١۴۰ روپیہ ٢۰۱۸

*✳ بہتر فطرہ*

ساڑے تین کلو کھجور یا اسکی قیمت ۷۰۰ روپیہ ٢۰۱۸ 

*✳ بہترین فطرہ*

ساڑے تین کلو کشمش یا اسکی قیمت ۱۰۵۰
سال ٢۰١۸
یہ قیمت گجرات کے لئے ہے

*📘 مسائل روزہ ۴۱۶، باحوالہ*

*📗علم الفقہ ۴/۵۳*

واللہ اعلم بالصواب

*✍🏻 مفتی عمران اسماعیل میمن حنفی چشتی*

*🕌 استاذ دار العلوم رام پورہ سورت گجرات ہند*

No comments:

Post a Comment

AETIKAF KE MAKRUHAAT

*AETIKAF KE MAKRUHAAT* ⭕AAJ KA SAWAL NO.2101⭕ Aetikaaf kin cheezon se makrooh hota hai?  🔵JAWAB🔵 Aetikaf niche dee hui baton se makrooh ho...